برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت محمد الفائد انتقال کرگئے

Sep 02, 2023 | 22:25:PM
برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت محمد الفائد انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت مصری نژاد محمد الفائد 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹس پارک مسجد میں ادا کی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق محمد الفائد پرتعیش اشیا کے اسٹور Harrods اور فٹبال کلب Fulhamکے سابق مالک تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معروف کاروباری شخصیت کا انتقال ان کے بیٹے دودی الفائد (Dodi Fayed) کی موت کے چھبیس برس بعد ہوا ہے۔

دودی الفائد برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کار حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔محمد الفائد مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئے اور 1960 کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہوئے، انہوں نے دبئی کی ترقی میں بھی کردار ادا کیا اور بعد میں ہیروڈز سمیت ہاﺅس آف فریزر خرید لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، مفت آن لائن کورسسز کرانے کا اعلان

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کاریٹز ہوٹل بھی انہی کی ملکیت تھا۔