سی ٹی ڈی کارروائی، 5 دہشتگرد خواتین گرفتار

Sep 02, 2023 | 11:42:AM
 کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

گرفتارخواتین دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناحت، فاخرہ، سعدیہ، ایمن، جویریہ اورفائزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ تینوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔