فلم ’جوان‘ کا ٹریلر برج خلیفہ پر ریلیز

Sep 02, 2023 | 10:48:AM
 بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ ٹریلر کی اسکریننگ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی کر دی گئی  جس نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھادی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’جوان‘ ٹریلر کی اسکریننگ دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر بھی کر دی گئی  جس نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھادی ہے۔

برج خلیفہ پر فلم ’جوان‘ کا ٹریلر دیکھنے کیلئے شاہ رخ خان کے مداح بڑی تعداد میں جمع تھے۔ بھارتی اداکار نے خود بھی دبئی میں اپنی فلم کے ٹریلر کو لانچ کرنے کے لیے منعقد کی گئی شاندار تقریب میں شرکت کی۔

شاہ رخ خان اس موقع پر سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور پینٹ کیساتھ لال رنگ کی جیکٹ پہنے بہت دلکش نظر آ رہے تھے۔ اُنہوں نے تقریب میں مداحوں سے بات کرتے ہوئے اپنی نئی فلم کے کچھ مشہور ڈائیلاگز بھی دہرائے۔

مداح شاہ رخ خان کے اس ڈائیلاگ کو منشیات کے کیس میں گرفتار ہونے والے آریان خان سے منسلک کر رہے ہیں جبکہ یہ اندازہ بھی لگایا جارہا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان باپ اور بیٹے کا دوہرا کردار نبھا رہے ہیں۔

ایک سین میں کنگ خان گنجے ولن کے روپ میں ایک میٹرو ٹرین کو ہائی جیک کرلیتے ہیں اور ان کی پولیس سے بات چیت چلتی ہے۔ جب پولیس کی طرف سے پوچھا جاتا ہے کہ انہیں کیا چاہئے تو اداکار مخصوص مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ انہیں عالیہ بھٹ چاہیے۔

عالیہ بھٹ نے اس منظر پر ردعمل دیتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا ’اور پوری دنیا کو صرف شاہ رخ خان چاہئے، کتنا شاندار ٹریلر ہے‘۔

واضح رہے کہ فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

View this post on Instagram

A post shared by Bombay Times (@bombaytimes)