افغانستان میں مسجد کے باہر بم دھماکہ، امام مسجد سمیت 15 افراد شہید

Sep 02, 2022 | 16:36:PM
افغانستان کے علاقے ہرات میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں امام مسجد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے
کیپشن: مسجد کے باہر بم دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان کے علاقے ہرات میں مسجد کے باہر بم دھماکے میں امام مسجد سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے کئی مقامی ذرائع ابلاغ بتا رہے ہیں کہ جمعہ کے روز ملک کے مغربی شہر ہرات مسجد کے باہر ہونے والے زوردار بم دھماکے سے لرز اٹھا، دھماکے میں کئی افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغانستان کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں ہرات مسجد کے امام مجیب الرحمان انصاری سمیت 15 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بم دھماکے میں مجیب الرحمان انصاری کے شہید ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ ملک کے دلیر عالم دین کو بزدلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔