مسیحی برادری کیلئےنیا قبرستان: سندھ حکومت کا زمین مختص کرنے کا فیصلہ

Sep 02, 2022 | 15:15:PM
 مسیحی برادری کیلئےنیا قبرستان: سندھ حکومت کا زمین مختص کرنے کا فیصلہ
کیپشن: سندھ حکومت
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سندھ حکومت نے کراچی میں مسیح برادری کےلئے نئے  قبرستان کیلئے زمین مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق نئے قبرستان کیلئے ضلع جنوبی کورنگی اور ملیر کے علاقوں میں موذون جگہ مختص کی جائے گی  اور سندھ سرکار نے کاغذی کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔ تین اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر زمین کے مقام کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

جنوبی ملیر اور کورنگی کے ڈپٹی کمشنرز کو ڈی ایچ اے حکام سے بھی مشاورت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور سندھ سرکار نے حکم دیا ہے کہ جلد سے جلد زمین دیکھ کر قبر ستان پر کام شروع کرایا جائے ۔ 

سندھ سرکار نے مزید کہا ہے کہ ڈی ایچ اے حکام سے مشاورت کرکے سینئر ممبر بورڈ آف رینیو کو آگاہ کیا جائے ، جہاں موذون جگہ ملے سینئر ممبر بورڈ آف روینیو کو فوری آگاہ کیا جائے ۔