نازیباتصاویر کا معاملہ۔۔اداکارہ عائشہ ثنا اشتہاری قرار

Sep 02, 2021 | 16:01:PM
نازیباتصاویر کا معاملہ۔۔اداکارہ عائشہ ثنا اشتہاری قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے اداکارہ عائشہ ثناء کو سائبر کرائم مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا.

لاہور کی سیشن عدالت میں سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ہوئی۔ عدالت نے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثناء کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا۔ عدالت کے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجوہ ملزمہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا۔

مدعی  کا کہنا تھا کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کے خلاف نازیبا مواد اپ لوڈ کیا۔ چالان کے متن کے مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کی وجہ سے مدعی کی فیملی کی بدنامی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے کچھ  گھنٹے پہلے دولہے کی دردناک موت۔۔دلہن نے پھر کیا کیا جانیے!

خیال رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھا ہے۔ اداکارہ عائشہ ثناء پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: شادی کی استقبالیہ تقریب۔۔دولہے نے دلہن کو  طلاق دیدی۔۔ وجہ جان کر سب حیران رہ گئے