پشاور ہائیکوٹ نےمحکمہ صحت سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ سے روک دیا  

Oct 02, 2025 | 18:19:PM
پشاور ہائیکوٹ نےمحکمہ صحت سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ سے روک دیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان )پشاور ہائیکوٹ نےمحکمہ صحت کو دو سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ سے روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا کے کم کارکردگی دکھانے والے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے کی،سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل فضل مولا، درخواست گزاروں کے وکلاء امین الرحمن یوسفزئی اور سنگین خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سیکرٹری صحت ملک سے باہر ہیں اور کابینہ اجلاس کی وجہ سے دیگر افسران مصروف ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ جواب جمع کرائیں اور تب تک ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔

بعد ازاں، عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ میں 32.92 اضافہ