سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، زیر سماعت مقدمات پر بات چیت

Oct 02, 2023 | 21:49:PM
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اہلخانہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، زیر سماعت مقدمات پر بات چیت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے ان کے اہلخانہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

اہلخانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو سوا گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صحت، زیر سماعت مقدمات پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: اڈیالہ جیل، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

سابق وزیر خارجہ سے ان کے بیٹے زین قریشی، اہلیہ ماہین قریشی، بیٹی مہر بانو، بہو ماہ نور قریشی نے ملاقات کی، شاہ محمود قریشی سے وکیل بیرسٹر تیمور ملک اور سمیر چنائے نے بھی ملاقات کی۔