ملتان؛بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
کیپشن: گرفتار بم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان بابر)ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف )نے ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف حکام کاکہنا ہے کہ مجید خان نامی مسافر دوحہ روانہ ہورہا تھا، مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز سے روانہ ہورہا تھا،اے ایس ایف حکام کے مطابق
تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس برآمدہوئی،مسافر کو منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور سیاسی رہنما سنگین الزام میں گرفتار