سونیا حسین کا معصومانہ جواب سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

Nov 02, 2023 | 22:36:PM
سونیا حسین کا معصومانہ جواب سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے دورانِ شو بڑی غلطی کر بیٹھی  جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا  مذاق بن گیا ۔

اس وقت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معصوم اداکارہ سونیا حسن کا ایک ویڈیو کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سونیا حسین وسیم بادامی کے ہمراہ شعیب اختر کے شو میں شریک ہوئی ہیں,دورانِ شو شعیب اختر نے سونیا سے سوال کیا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان، ملالہ یوسفزئی اور عبد الستار ایدھی ان میں سے کون سا پاکستان سائنسدان نوبل انعام یافتہ ہے؟

سوال کے جواب میں اداکارہ نے فوراَََ سے کہا کہ ملالہ یوسفزئی، یہ جواب سنتے ہی قریب بیٹھے وسیم بادامہ ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ قدیر خان صاحب کو چھوڑ کر آپکو ملالہ ایسی لگتی ہیں کہ انہیں یہ انعام ملا ہوگا۔

مزید یہ کہ اداکارہ سونیا کا جواب سنتے ہی شعیب اختر کہنے لگے کہ اس جواب کے بعد تو آپ  میزبان ندا یاسر سے بھی آگے نکل گئی ہیں۔

 یہاں آپکو بتاتے چلیں کہ آج سے کچھ ماہ قبل شعیب اختر کے شو میں ندا یاسر شائستہ لودھی کے ہمراہ پروگرام میں بطور مہمان شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:محبت نہ ہو تو زندگی بیکار ہے اور اگرہوجائے تو آپ کسی کام کے نہیں رہتے، شائستہ لودھی

 ان سے بھی کچھ اسی قسم کا سوال کیا گیا کہ بتائیں کہ پاکستان 1992 کا ورلڈکپ کب جیتا تھا؟ جس کے جواب میں ندا کہنے لگیں کہ 2006 میں، اور شائستہ لودھی کے بتانے کے بعد بھی انہوں نے جواب غلط ہی دیا تھا جس کے بعد سو شل میڈیا پر ان کا بھی خوب مذاق اڑایا گیا تھا۔