عالیہ بھٹ کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے ۔۔ ویڈیو وائرل 

Nov 02, 2021 | 14:39:PM
عالیہ بھٹ ، ہم شکل
کیپشن: عالیہ بھٹ کی ہم شکل لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ کی ہم شکل لڑکی نے دھوم مچارکھی ہے ۔ سیلسٹی بیراگی جس کی شکل بھی ہوبہوعالیہ بھٹ جیسی ہے  مسکراہٹ بھی اور ڈمپل بھی ہوبہو عالیہ بھٹ جیسا ہےاس کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔عالیہ بھٹ کی ہم شکل لڑکی  جس کا نام سیلسٹی بیراگی ہے اس نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے  ۔راجستھان میں شوٹ کی گئی اس ویڈیو کا  کیپشن انہوں نے  لکھا"ڈر گئی (ڈر گیا)"۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا، " چھوٹی عالیہ بھٹ۔" ایک اور نے کہا، " او خدایا میں تو سمجھی یہ عالیہ بھٹ ہے ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ بالکل عالیہ بھٹ کی طرح نظر آرہی  ہیں۔عالیہ کی ہم شکل 'سیلسٹی بیراگے' نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہینڈل کرنے والی بلاگر ہیں جن کے تقریباً 36000 فولوورز ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ساڑھی پہنے خاتون کا سنہالی گانے پر ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل