حریف کو ذرا بھی مارجن دیا تو وہ میچ لے جائیں گے،بابر اعظم

Nov 02, 2021 | 09:08:AM
حریف کو موقع نہیں ملنا چاہئے
کیپشن: بابر اعظم، فوٹو فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی، ریلیکس ہوئے تو میچ ہار سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہےکہ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں ریلیکس ہوئے اور حریف کو ذرا بھی مارجن دیا تو وہ آپ سے میچ لے جائیں گے،بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا عزم ایک ایسی مضبوط ٹیم کھڑی کرنا ہے جو پاکستان کا نام روشن کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آج اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ابوظبی میں شام 7 بجے ہوگا،کامیابی کی صورت میں گروپ 2 سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔
 یہ بھی پڑھیں:      بجلی اور تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہو گا،شوکت ترین