خیبرپختونخواکے 8 یونیورسٹیز میں تقرریوں کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل

May 02, 2026 | 19:48:PM
خیبرپختونخواکے 8 یونیورسٹیز میں تقرریوں کی تحقیقات کیلئےانکوائری کمیٹی تشکیل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی 8 یونیورسٹیز میں تقرریوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مراسلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر قاسم جان کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے  جبکہ وی سی عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل احمد، لاء آفیسر طاہر اقبال بھی کمیٹی میں شامل ہیں،حکام کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی سے 15 دن کے اندر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔

 کمیٹی اشتہارات کی قانونی حیثیت، خالی آسامیوں اور شارٹ لسٹنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لے گی،اس کے علاوہ سکروٹنی کمیٹی کی تشکیل، این او سی کے اجرا اور اساتذہ و طلبہ کے تناسب سے متعلق امور کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی پشاور، ملاکنڈ یونیورسٹی، سوات یونیورسٹی اور شہید بینظیر ویمن یونیورسٹی سمیت 8 جامعات اس انکوائری میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  جیکب آباد میں بے زبان پر ظلم کی انتہا، انسانیت بھی کانپ اُٹھی