جیکب آباد میں بے زبان پر ظلم کی انتہا، انسانیت بھی کانپ اُٹھی

May 02, 2026 | 19:25:PM
جیکب آباد میں بے زبان پر ظلم کی انتہا، انسانیت بھی کانپ اُٹھی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صدام چانڈیو)  جیکب آباد کے نواحی علاقے کریم بخش کوسو کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بے زبان گدھے پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، کلہاڑیوں سے شدید زخمی کر دیا گیا۔

دلمراد تھانے کی حدود گاؤں شکر خان بروہی میں گھر میں داخل ہونے پر گھر مالکان کا گدھے پر کلہاڑیوں سے وار، مولا بخش بروہی نے بے زبان جانور پر بے رحمی سے کلہاڑیوں کے وار کیے۔

واقعے کی اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی، ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعہ کے خلاف علاقے میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔اس حوالے سے دیہاتیوں نے مطالبہ کیا کہ  ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

دریں اثنا  گاؤں شکر خان بروہی میں گدھے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر  وزیراعلیٰ سندھ  نے  فوری نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے، جس پر  پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مولا بخش بروہی کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔

 زخمی گدھے کو ریسکیو کرکے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ویٹرنری ڈاکٹرز کی نگرانی میں اس کا علاج جاری ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم کا بیان سامنے آگیا ہے، فصل کو نقصان پر اشتعال میں آکر حملہ کیا، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایک اور با اثر زمیندار نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ ڈالی