ہالی ووڈ اداکار’’دی راک‘‘ کاٹریفک قانون کی خلاف ورزی پرچالان

May 02, 2026 | 10:26:AM
ہالی ووڈ اداکار’’دی راک‘‘ کاٹریفک قانون کی خلاف ورزی پرچالان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکار اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار ’’ دی راک‘کا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر چالان ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 53 سالہ اداکار لاس اینجلس میں ہالی ووڈ واک آف فیم کی تقریب سے واپس جارہے تھے کہ پولیس نے روک لیا، حکام کے مطابق ان کی گاڑی کے شیشے حد سے زیادہ ٹینٹڈ تھے، جو ریاستی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
کیلیفورنیا کے قوانین کے تحت گاڑی کے اگلے شیشوں میں کم از کم 70 فیصد شفافیت ہونا ضروری ہے جبکہ ونڈ شیلڈ صرف اوپری چار سے پانچ انچ تک ٹینٹڈ ہو سکتی ہے جبکہ پچھلا شیشہ ٹینٹڈ ہونے کی صورت میں گاڑی میں دونوں سائیڈ مررز کا ہونا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
رپورٹس کے مطابق پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر 25 ڈالر جرمانہ اور خرابی فوری درست کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر 200 ڈالر تک جرمانہ اور باقاعدہ چالان کیا جا سکتا ہے۔