معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ بیٹی کے والدین بن گئے۔
اداکار و کامیڈین منور فاروقی نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر بیٹی کی پیدائش کااعلان کرتے ہوئے اسپتال سے تصاویر بھی شیئر کیں۔
منورفاروقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے گھر ’’برکت آئی ہے‘‘ ،اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔
تصاویر میں اداکار کی دوسری اہلیہ ماہ جبین کو نومولود بچی کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرمسلم کے ساتھ شادی نہیں کرسکتی: بھارتی اداکارہ ریم شیخ
یاد رہے کہ منور فاروقی کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے،ایک انٹرویو کے دوران منور فاروقی نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں۔