ایتھوپین سفیرکی ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات ،پاک افریقا تجارتی ترقیاتی کانفرنس پر گفتگو

May 02, 2025 | 22:34:PM
ایتھوپین سفیرکی ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات ،پاک افریقا تجارتی ترقیاتی کانفرنس پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے ایڈیشنل سیکرٹری (افریقہ) وزارت خارجہ حمید اصغر خان سے ملاقات کی،ملاقات میں فریقین نے پاک افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس اور پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس15 سے 17 مئی تک ایتھوپیائی دارالحکومت ادیس ابابا میں ہو رہی ہے،دونوں حکام نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، فریقین نے پاکستانی تاجروں و سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور شرکت پر اظہار مسرت کیا،کانفرنس ایتھوپیائی سفارت خانے اور حکومتِ پاکستان کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ،ڈاکٹر جمال بیکر عبدالا نے ایڈیشنل سیکریٹری حمید اصغر خان کو اعلیٰ سطح بزنس فورم "انویسٹ ان ایتھوپیا" میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی،"انویسٹ ان ایتھوپیا" کا انعقاد 12 اور 13 مئی کو ادیس ابابا میں کیا جا رہا ہے۔

جمال بیکر عبداللہ نے کہاکہ سنگل کنٹری نمائش پاکستان اور ایتھوپیا کے باہمی تعلقات میں ایک نیا باب کھولے گی،ایتھوپیائی حکومت و کاروباری طبقہ پاکستانی وفد کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے، یہ نمائش دونوں برادر ممالک کے درمیان پائیدار تجارتی تعلقات کے لیے ایک سنہری موقع ہے،ایتھوپیائی سفارتخانے نے پاکستان میں ایتھوپیئن ایئرلائنز کی پروازیں شروع کروائی ہیں،پروازیں پاکستان کی "لُک افریقہ اور انگیج افریقہ" پالیسی پر عملدرآمد کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے پاکستانی کاروباری برادری کو متحرک کرنے میں ڈاکٹر جمال کے فعال اور قائدانہ کردار کو سراہا،حمید اصغر خان نے کہاکہ حکومتِ پاکستان اپنی "لُک افریقہ اور انگیج افریقہ" پالیسی پر پوری طرح کاربند ہے،اسی پالیسی کے تحت اس سال کی سنگل کنٹری نمائش کی میزبانی کا اعزاز ایتھوپیا کو حاصل ہوا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: