بھارتی جارحیت کے سوال پر خاموشی اختیار کرنے پر جنت مرزا کو تنقید کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )معروف ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کو بھارتی جارحیت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر خاموشی اختیار کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کا سامنا ہے۔
جنت مرزا ان دنوں اہل خانہ سمیت برطانوی دورے پر ہیں، جہاں وہ ممکنہ طور پر خاندان کی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئی ہوئی ہیں۔
جنت مرزا کے لندن میں سیر سپاٹوں اور وہاں صحافیوں سے بات چیت کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
یہ بھی پڑھیں :یمنیٰ زیدی نے تاریخ رقم کردی
لندن میں ہی جب صحافیوں نے جنت مرزا سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کوئی بات کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں بھی لیا۔
ان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ وہ بھارتی جارحیت اور پاکستان و بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر کیا کہیں گی؟

اس پر جنت مرزا نے کوئی بات کیے بغیر ہونٹوں کو بند رکھنے کا اشارہ کیا اور وہ کوئی بات کیے بغیر وہاں سے چلی گئیں، جس پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنت مرزا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تازہ کشیدگی پر کوئی بات نہیں کی اور وہ ہونٹوں کو بند کرنے کا اشارہ کرتے ہوئے وہاں سے چلی گئیں۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور تبصرے کیے کہ ٹک ٹاکر کو سیاسی معاملات کا کیا پتا، ان سے ناچ اور گانوں سے متعلق پوچھا جاتا۔