ٹام کروزکے مبینہ گرل فرینڈ کیساتھ سیر سپاٹے،ویڈیو وائرل

May 02, 2025 | 12:29:PM
ٹام کروزکے مبینہ گرل فرینڈ کیساتھ سیر سپاٹے،ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے سپراسٹار ٹام کروز اورہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس کی سیرسپاٹوں کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد دونوں کے تعلقات ایک بار پھر سرخیوں کا حصہ بن گئے۔

سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیو میں ٹام اور آنا دے آرمس کو لندن میں ایک ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ ویڈیو آنا دے آرمس کی 37ویں سالگرہ سے ایک دن پہلے کی ہے ،اس ویڈیوکی ایک خاص بات یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر خود ٹام کروز اُڑا رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آنا اپنے پالتو کتے کے ہمراہ ہیلی کاپٹر سے نیچے اُتر رہی ہیں، جبکہ ٹام کروز ان کی مدد کر رہے ہیں۔

ایک اور وائرل کلپ میں انہیں کالی شرٹ، جینز اور بوٹس پہنے بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیوسامنے آنے کے بعد ٹام کروزاور آنا کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے پھر زور پکڑ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر نے خودسے منسوب وائرل انسٹا پوسٹ کومن گھڑت قرار دیدیا

ٹام کروز اور آنا دے آرمس نے اپنے درمیان تعلقات کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔اس سے قبل ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بھی دونوں کو لندن کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھاگیاتھا۔

واضح رہے کہ 62 سالہ ٹام کروز تین شادیاں کر چکے ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔