لائبہ خان کیسا ہمسفر چاہتی ہیں ؟ بتادیا

May 02, 2023 | 23:19:PM
لائبہ خان کیسا ہمسفر چاہتی ہیں ؟ بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنے ہمسفر کا خاکہ بیان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لائبہ خان  حال ہی میں  نجی ٹی وی کے ایک پروگرام شریک ہوئی ، جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ہمسفر سے متعلق بتا دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ"وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جس سے شادی ہو وہ ایک اچھااور صاف دل  انسان ہو  اور دوسروں کے احساس کو جاننے کا فن رکھتا ہو "۔

 میزبان نے سوال کیا کہ "لڑکا ظاہری طور پر کیسا ہونا چاہئے؟" جس پر اداکارہ نے کہا کہ "وہ شخص اچھی فٹنس کا حامل ہوا، موٹا پتلا نہیں مگر دیکھنے میں جاذب نظر آئے۔"

پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ "میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا یا لڑکی کی رائے نہ پوچھی جائے تو میرے خیال میں وہ رشتے زیادہ دیرپا نہیں ہوتے اور ان کا جلد اختتام ہوجاتا ہے"۔

 واضح رہے کہ لائبہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یہی نہیں لائبہ خان  کئی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں" کیسی تیری خود غرضی"،" انگنا"،" مقدر کا ستارہ" ودیگر شامل ہیں۔