نواب شاہ :تیز رفتار کار کو حادثہ۔خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق

May 02, 2022 | 12:22:PM
نواب شاہ :تیز رفتار کار کو حادثہ۔خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) نواب شاہ کے قریب تیز رفتار میں الٹنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی  جس کے باعث تین خواتین اور  بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق  نواب شاہ کے قریب قاضی احمد قومی شاہراہ پر حیدر آباد سے مورو جانے والی تیز رفتار کار  الٹ کر رین شاخ نہ رمیں گر گئی  ، کار کے الٹتے ہی اس میں آگ بھڑک اٹھی  جس کے باعث تین خواتین اور تین بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے ،  ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا  ، جہاں تمام افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔