انتخابی اصلاحات کا معاملہ۔۔احسن اقبال اور فواد چودھری آمنے سامنے  

May 02, 2021 | 14:51:PM
انتخابی اصلاحات کا معاملہ۔۔احسن اقبال اور فواد چودھری آمنے سامنے  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انتخابی اصلاحات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری آمنے سامنے آ گئے۔

مسلم لیگ ن کےرہنما احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ہمیں حکومت پر بھروسہ نہیں  ہے، حکومت اپنی  اصلاحات الیکشن کمیشن کو بھجوائے پھر کمیشن سب پارٹیز کو رائے دہی کے لئے بلائے اور  اس طرح اتفاق رائے ہو گا۔احسن اقبال کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہیکنگ کے خدشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

دوسری جانب احسن اقبال کے بیان پر  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے نہ کہ الیکشن کمیشن کا۔فواد چودھری نے مزید کہا احسن اقبال کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر خدشات درست نہیں ہیں، ان کو اس حوالے سے صحیح معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوسناک ہے۔

 یہ بھی پڑھیںحد سے زیادہ خود اعتمادی ن لیگ کی شکست کی وجہ بنی:سعید غنی