سائبر حملوں کا خطرہ، صارفین کیلیے اہم ہدایات

Mar 02, 2026 | 20:50:PM
سائبر حملوں کا خطرہ، صارفین کیلیے اہم ہدایات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خطے میں جاری کشیدگی کے باعث سائبر حملوں کا خطرہ مزید بڑھ گیا جس کے پیشِ نظر نیشنل سرٹ ایمرجنسی رسپانس ٹیم  نے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔

نیشنل سرٹ کی جانب سے حساس اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کر دی گئی،ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملے حکومتی، دفاعی اور مالیاتی ادارے ممکنہ ہدف ہو سکتے ہیں جب کہ ڈیپ فیکس، سپیئرفشنگ اور ڈی ڈی اوایس حملوں کا بھی خدشہ ہے۔

سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہونےکا خطرہ ہے، بینکنگ اور فنانشل سسٹمز کو رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے، سرکاری ملازمین اور عوام مشکوک لنکس، ایپس سے محتاط رہیں۔

ملٹی فیکٹر آتھنٹی کیشن اور فوری سسٹم اپڈیٹس لازمی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صارفین اور سرکاری ملازمین غیرمصدقہ ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں، ڈیپ فیکس اور جعلی خبروں کے ذریعے نفسیاتی جنگ کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں آئی ٹی ٹیمز کو فوری تھریٹ ہنٹنگ اور سیکیورٹی آڈٹ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :   سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ اور قید کی وارننگ