شاہ رخ نے میری تحفے میں دی گئی ہیرے کی انگوٹھی واپس کردی ،میکا سنگھ 

Mar 02, 2025 | 13:10:PM
شاہ رخ نے میری تحفے میں دی گئی ہیرے کی انگوٹھی واپس کردی ،میکا سنگھ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے انکشاف کیاہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے تحفے میں دی گئی ان کی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی  واپس کر دی تھی۔

میکا سنگھ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور خود کو اداکار کا سب سے بڑا مداح قرار دیا۔

میکا سنگھ نے بتایا کہ شاہ رخ خان بہت اچھے اداکار اور انسان ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ہیرے کی انگوٹھی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ یہ انگوٹھی پہنتا ہوں، جس کی قیمت 50 لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گووندا سے طلاق: سنیتاآہوجانے بالآخر خاموشی توڑ دی

معروف گلوکارنے کہا کہ میں نے یہ انگوٹھی امیتابھ بچن اور گورداس مان کو تحفے میں دی ہے، لیکن پہلے شخص شاہ رخ خان تھے جنہیں میں نے یہ انگوٹھی بطور تحفے میں دی تھی لیکن اگلے ہی دن مجھے کنگ خان کی کال موصول ہوئی اور انہوں نے کہا کہ آپ اپنی یہ انگوٹھی لے جائیں یہ بہت زیادہ قیمتی ہے، میں نے انہیں تحفہ رکھنے پر اصرار کیا اور  کہا کہ میں آپ کا مداح ہوں اوربہت پیار کرتا ہوں، مجھے بدلے میں کسی احسان کی امید نہیں ہے۔