لاہور: گلا کاٹ کر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

Mar 02, 2024 | 19:31:PM
لاہور: گلا کاٹ کر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
کیپشن: گلا کاٹ کر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) لاہور کے علاقہ سبزہ زار میں گلا کاٹ کر بیوی کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار سفاک شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر بیدردی سے قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی شناخت راحت بی بی زوجہ بلال کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے اہم فیصلہ کر لیا

پولیس کے مطابق ملزم بلال کا اپنی اہلیہ راحت بی بی کے ساتھ اکثر جھگڑا رہتا تھا، آج بھی دونوں میں جھگڑا ہوا تو بلال نے طیش میں آ کر اپنی اہلیہ کا تیز دھار آلے کی مدد سے گلا کاٹ ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ راحت بی بی 3 بچوں کی ماں تھی جس کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔