نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا

Mar 02, 2024 | 13:09:PM
نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی نے حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نومنتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان اسمبلی سرفراز بگٹی نے اپنے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔

گورنر بلوچستان اسمبلی عبدالولی کاکڑنے نے نومنتخب وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب بلوچستان اسمبلی میں ہوئی۔

 واضح رہے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر سرفرازبگٹی 41 اراکین کے ووٹ حاصل کر کے بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، 40 منٹ تاخیر کے بعد شروع ہونے والے اجلاس کی صدارت نومنتخب سپیکر عبد الخالق اچکزئی  نے کی،سپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کے دروازے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  کہ وزارت اعلیٰ کیلئے صرف سرفراز بگٹی کے کاغذات جمع کرائے گئے۔

سرفراز بگٹی پر 65 کے ایوان میں اتحادی جماعتوں کے  41  ارکان نے اعتماد کا اظہار کیا، جماعت اسلامی  کے عبدالمجید بادینی  اور حق دو تحریک کے مالکان ہدایت الرحمان نے سرفراز بگٹی کے حق میں ووٹ دے دیا، جے یوآئی اور نیشنل پارٹی  نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ،نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تقریب حلف برداری 3 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جس میں گورنر ملک عبدالولی کاکڑ ان سے حلف لیں گے۔

تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور فیصل کریم کنڈی بھی شرکت کریں گے ۔

سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دیدیا تھا اور ایک روز قبل  رکن اسمبلی کا حلف اٹھایا تھا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی بلامقابلہ سپیکر جبکہ پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ  بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔