شان نے فلم مولا جٹ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟ اداکار نے وجہ بتا دی

Mar 02, 2023 | 10:30:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ فلم “دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ” میں مزید بہتری کی جا سکتی تھی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ فلم “دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ” میں مزید بہتری کی جا سکتی تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار شان شاہد کا کہنا تھا کہ انہیں اس فلم میں ایک کردار آفر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری مجھے ایک مختلف کردار کی پیشکش کر رہے تھے اور مجھے لگا کہ میں اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پاؤں گا، پہلے انہوں نے مجھے بات کرنے کے لیے بلایا اور پھر انہوں نے مجھے پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سوال کرتا ہوں کہ اگر آپ کسی گلوکار کو پرفارم کرنے کے لیے 5 منٹ نہیں دیں گے تو یہ اس فنکار کے ساتھ انصاف نہیں ہے کیونکہ وہ اپنے فن کے بارے میں دوسروں کو قائل نہیں کر سکے گا۔

اداکار شان شاہد نے کہا کہ انہیں مولا جٹ کے باپ سردار جٹ کا کردار آفر کیا گیا تھا مگر انہوں نے اس کردار کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ وہ اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر پائیں گے۔

فلم کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا میں کسی بھی مدد کے لیے تیار تھا، میں ایک ٹیم پلیئر ہوں، میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ مولا جٹ کا کردار میرے لیے بہتر انتخاب ہوسکتا تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے پنجابی کرداروں کیلئے اداکاری کے بعد عزت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجابی کرداروں میں پرفارمنس کرنے کے ہمارے الگ الگ طریقے ہیں، میرا مطلب ہے کہ فواد کا اور میرا چیزوں کو دیکھنے کا الگ الگ انداز ہے۔

مزید پڑھیں: حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں کو پنجابی بولنے کے انداز کو سیکھنا چاہیے تھا جبکہ فلم میں چند گانے بھی شامل کئے جانے چاہیے تھے کیونکہ وہ کسی فلم کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہوتے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شان شاہد نے مزید کہا کہ مولا جٹ کے سیکوئل ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ میں مزید بہتری کی جا سکتی تھی۔