حمزہ علی عباسی کا شوبز میں واپسی کا اعلان

Mar 01, 2023 | 12:46:PM
ڈھائی سال قبل شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈھائی سال قبل شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آنے والے ڈرامے کا موشن ٹیزر جاری کرتے ہوئے شوبز میں اپنی واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے انسٹا گرام پر آنے والے ڈرامے ’جان جہاں‘ کا موشن ٹیزر جاری کیا جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

حمزہ علی عباسی نے ڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے خصوصی طور پر ڈراما پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید کے شوہر اداکار ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم تصدیق کی کہ جان جہاں کو اسی سال ٹی وی چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے شوبز میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

ان کی جانب سے شوبز میں واپسی کے اعلان کو مداحوں نے سراہتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔