شادی سے انکار کیوں کیا؟لڑکے نے لڑکی سے ایسا بدلہ لیا کہ انسانیت بھی شرما جائے

Mar 02, 2022 | 16:08:PM
  ایف آئی اے، سائبر کرائم ونگ ،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، کارروائی، لڑکی ، بلیک میل،ملزم ، گرفتار
کیپشن: متاثرہ لڑکی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ گوجرانوالہ نے سیالکوٹ کے علاقہ مظفر پور میں کارروائی کرکے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ربنواز خان کے مطابق حراست میں لیا گیا ملزم ظہیر عباس اپنی محلہ دار لڑکی کوحراساں اور بلیک میل کررہا رہا تھا،لڑکی کے اہل خانہ کی درخواست پر ملزم کو سیالکوٹ سے پکڑا گیا ہے،گرفتار ملزم لڑکی کو شادی کرنے کیلئے بلیک میل کر رہا تھا،شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردیں تھیں،گرفتاری کے بعد ملزم کے موبائل فون سےلڑکی کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں جبکہ کیس کی مزید تحقیقات کیلئے عدالت سے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی لے لیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی