نیوزی لینڈ کی طرز پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھی ڈرایا گیا،شیخ رشید

Mar 02, 2022 | 15:47:PM
شیخ رشید، فائل فوٹو
کیپشن: شیخ رشید، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھی جعلی ای میلز کے ذریعے دھمکایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نےکہا ہے کہ جس طرح  نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ڈرایا گیا تھا اسی طرح  آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو بھی ڈرایا گیا ہے،یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں آزاد اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی چلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    دعا ہے عمران خان پٹرول اور بجلی کی قیمت میں پیکج پریوٹرن نہ لیں،شہباز شریف