دعا ہے عمران خان پٹرول اور بجلی کی قیمت میں پیکج پریوٹرن نہ لیں،شہباز شریف

Mar 02, 2022 | 14:16:PM
شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پٹرول اور بجلی کی قیمت میں پیکج پر آنے والے دنوں میں یوٹرن نہ لیں۔

‎‎قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈوبتی سیاست بچانے کے لیے معاشی، قومی اور عوامی مفادات کو بلی چڑھایا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت کم ہوئی ہے تو مہنگائی میں کمی کیوں نہیں ہوئی؟ آئی ایم ایف اور عوام کو خوش کرنے کے لئے آئی ایم ایف کو چکر دیا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پیکج کے بعد کرایوں میں کمی کون کرائے گا؟ کالی کمائی کرنے والوں پر کرم، میڈیا اور عوام پر کالے قانون اور سیاہ مہنگائی کا ستم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں پہلے ہی 27 روپے فی کلو اضافہ کیا جاچکا ہے، قرضوں نے معیشت اور معاشی ماہرین کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ‎‎حکومت ہر ماہ بیرون ملک سے ایک ارب ڈالر قرض لے رہی ہے۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ تشویشناک ہے، مہنگائی 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،‎ تاریخ میں اتنا قرض کسی حکومت نے پاکستانیوں پر نہیں لادا جتنا تین سال میں لادا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎بینکوں کو آئل درآمد کرنے والی کمپنیوں کو ایل سی کھولنے میں ہچکچاہٹ سے ملک میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے،‎ ملک میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ تشویشناک ہے، مہنگائی 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ‎کھانے پینے کی اشیاء کی مہنگائی شہروں میں 14 اعشاریہ 3 فیصد ہے جبکہ دیہات میں 14 اعشاریہ 6 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‎کے الیکٹرک کا 2 روپے 90 پیسہ فی یونٹ اضافہ نام نہاد ریلیف واپس لینے کے مترادف ہے، ‎بجٹ تک پیٹرول اور بجلی کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کرکے پھر بجلی کی قیمت کیوں بڑھائی جارہی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:    تحقیقاتی ٹیم ناکام۔ آریان خان کوکلین چٹ مل گئی؟