فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ

Mar 02, 2022 | 09:57:AM
فاسٹ بالر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ
کیپشن: حسن علی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کر کٹ ٹیم کے باسٹ بالرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے،لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔

 حسن علی یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے اوراپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرینی صحافی برطانوی وزیر اعظم کے سامنے رو پڑی۔وجہ کیا بنی؟

 فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ ہیں اور وہ  انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا۔ لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: دلہا دلہن کا ہار پہنانے کا انوکھا انداز، ایسا رویہ تو روسی صدر کا بھی نہیں