پا ک تر کی کارگو ٹرین آپریشن 4 مارچ سے استنبول سے شروع ہوگا

Mar 02, 2021 | 22:59:PM
پا ک تر کی کارگو ٹرین آپریشن 4 مارچ سے استنبول سے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پا کستان اور ترکی کے تعلقات کا سنہری دور،کارگو ٹرین آپریشن 4 مارچ سے استنبول سے شروع ہوگا، ٹرین براستہ ایران 19 مارچ کو تقریباً چھ ہزار کلومیٹر کا سفر کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گی۔
تفصیلات کے مطا بق اس کارگو ٹرین آپریشن کو کافی سالوں سے بندش کا سامنا تھا۔ 19 مارچ کو ٹرین کا پرتپاک استقبال کرنے کی بھرپور تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی ہونگے۔

اس حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کارگو ٹرین کے ذریعے 750 میٹرک ٹن سامان کی ترسیل کرنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ پیشرفت پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان دوستی کی علامت ہے۔