فواد چودھری نئی نوکری ڈھونڈلیں،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینٹ اور ڈسکہ کے ووٹ چوروں کی چیخیں نکلنا شروع ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آٹاچینی بجلی گیس دوائی چور ووٹ کی طاقت سےگھبرا چکے ہیں، عوام کی جیب کاٹنےوالے لٹیرے ووٹ کی طاقت سےگھبرا چکے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 24گھنٹےپہلے شدید گھبراہٹ چوروں کے گھر جانے کی نوید سُنا رہی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ نئی حکمت عملی کے تحت نئی نوکری ڈھونڈنا شروع کریں فواد صاحب۔اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اپوزیشن سینٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے ، 24 گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔