پاکستان پاور سیکٹر نجی کمپنی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا:اویس لغاری

Jun 02, 2025 | 18:25:PM
پاکستان پاور سیکٹر نجی کمپنی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا:اویس لغاری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا پاور سیکٹر کسی بھی نجی سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے بعد ٹویٹ  میں انھوں نے کہا کہ نااہلی کو چھپانے کیلئے فراخدلی سے ٹیرف کے ڈھانچے میں اضافہ کا پاور سیکٹر متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر  نے کہا کہ ہماری نظر ثانی کی درخواست بجلی تقسیم کارنظام میں پائیدار اور صحت مندانہ ماحول فروغ کے لیے  ہے، پاور ڈویژن کو اُمید ہے کہ نظر ثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :جنوبی افریقی بلے باز ہینرک کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان