انٹر نیشنل باکسرز کیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار

Jun 02, 2025 | 14:57:PM
انٹر نیشنل باکسرز کیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ورلڈباکسنگ نے تمام باکسرزکیلئے جنس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا،ورلڈباکسنگ کے فیصلے کے تحت ورلڈباکسنگ مقابلوں میں شرکت کرنے والے باکسرز کیلئے جینڈرٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس میں گولڈمیڈل حاصل کرنے والی ایمان خلیف بھی ٹیسٹ کی زد میں آگئی ہیں، جینڈر ٹیسٹ کروانے تک ایمان خلیف کسی مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

ورلڈباکسنگ کے مطابق  ایمان خلیف کے حوالے سے الجیریاکے باکسنگ فیڈریشن کو لکھ دیا گیا ہے، ٹیسٹ ہونے تک ایمان خلیف جون میں اینڈہوون باکس کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

 ٹیسٹ سے متعلق ایونٹس کے رولز میں ترمیم ورلڈباکسنگ کانگریس کی جانب سے کی  گئی ہے  جب کہ نئے رولز  کومبیٹ سپورٹس میں ایتھلیٹس کی حفاظت کو مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 14 میڈلز جیت کرتاریخ رقم کردی

نئے رولز کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے ایتھلیٹس  اب جینڈرٹیسٹ کروانے کے پابند ہوں گے۔

یاد رہے کہ پیرس اولمپکس کے دوران جینڈر شناخت سے متعلق تنازعات میں الجھی الجیرین باکسر ایمان خلیف نے خواتین کے باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

 ایمان خلیف کی میڈیکل رپورٹ لیک ہوگئی تھی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  25 سالہ باکسر خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔