بھارت کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا، ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ خاموشی سے ملتوی کر دیا

Jun 02, 2025 | 12:39:PM
بھارت کرکٹ کو سیاست زدہ کرنے سے باز نہ آیا، ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ خاموشی سے ملتوی کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت مسلسل پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

اس سلسلے میں پہلی بڑی پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ 3 جون سے سری لنکا میں ہونے والا ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ خاموشی سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ایشین کرکٹ کونسل نے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا ہے لیکن ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھارت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر سلمان نصیر نے گزشتہ ہفتے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے لیے اب سب سے بڑا چیلنج ستمبر میں ایشیا کپ کرانا ہے جس کا میزبان بھارت ہے جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی ہیں۔

پی سی بی کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ایشین کرکٹ کونسل کا میڈیا ڈپارٹمنٹ وجہ بتائے گا لیکن اس موقع پر یہ ٹورنامنٹ نہیں ہوسکتا۔

واضع رہے کہ اس بارے میں اے سی سی نے ابھی تک کوئی میڈیا ریلیز جاری نہیں کی اور اے سی سی حکام اس بارے میں بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔