تیکنیکی خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کا معاملہ، فلائی جناح کا طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا

Jun 02, 2024 | 16:29:PM
تیکنیکی خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کا معاملہ، فلائی جناح کا طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شعیب مختار) تیکنیکی خرابی اور ہنگامی لینڈنگ کے معاملے میں فلائی جناح کے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فلائی جناح کے طیاروں میں تیکنیکی خرابی اور ہنگامی لینڈنگ پر ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایکشن لے لیا، سی اے اے نے فلائی جناح کے طیارے کو گراونڈ کر دیا، تکنیکی خرابی دور کرنے اور سی اے اے کی طرف سے کلیئرنس تک طیارے کو اڑان سے روک دیا گیا، ترجمان فلائی جناح نے بھی تصدیق کی ہے کہ طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےمختلف تجاویز پر غور

واضح رہے کہ کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں اچانک تیکنیکی کراچی پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی، فلائی جناح کی پرواز میں گورنر سندھ کامران ٹسوری سمیت 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔