یو اے ای میں بڑی عید پر بڑی چھٹیاں

Jun 02, 2023 | 21:43:PM
یو اے ای میں بڑی عید پر بڑی چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہریوں کیلئے بڑی عید بڑی چھٹیوں کا موقع لے کر آ رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر حکومت نے نجی اور سرکاری شعبے کیلئے4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جس میں ایک دن یوم عرفہ اور 3 دن عید کے شامل ہیں،  یہ تعطیلات 9 سے 12 ذوالحج تک ہوں گی۔

  عیسوی تقویم کے اعتبار سے یہ چھٹیاں منگل 27 جون سے جمعہ 30 جون تک ہوں گے جس کے بعد ویک اینڈ ہے اور ہفتہ اتوار  چھٹی ہو گی اس طرح یوں یواے ای کے رہائشیوں کو عید الاضحی پر 6 چھٹیوں کا موقع ملے گا۔

 تاہم یواے ای کے رہائشی اس 6 چھٹیوں کو 9 یا 10 چھٹیوں میں آسانی سے تبدیل کرسکتے ہیں انہیں بس پیر 26 جون کو ایک دن کی رخصت کی درخواست دینا ہوگی۔ اگر چھٹی منظورہوجاتی ہے تو پھر یہ ملازمین 24 جون سے 2 جولائی تک 9 تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ 

اور اگر وہ شارجہ میں کام کرتے ہیں پھر ایک اور اضافی دن مل جائے گا اور ان کی چھٹیاں 10 روز کی ہوجائیں گی۔ عیدالاضحی کا حتمی اعلان یواے ای کی رویت ہلال کمیٹی جون کے وسط میں چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔