کپل شرما شو میں شرکت کیوں نہ کرسکا؟عامر خان نے اہم وجہ بتا دی

Jun 02, 2023 | 21:05:PM
کپل شرما شو میں شرکت کیوں نہ کرسکا؟عامر خان نے اہم وجہ بتا دی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ  عامر خان  نے معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ "کپل مجھے فلم پروموشن کیلئے بلاتے ہیں، انٹرٹینٹمنٹ کیلئے بلائیں تو میں ضرورجاؤں گا۔"

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان  اور کپل شرمانے  حال ہی میں پنجابی فلم  "کیری آن جٹا 3" کی ٹریلر لانچنگ کی تقریب شرکت کی.

اس  دورا ن  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کپل شرما کے شو کی تعریف کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ" انہوں نے مجھے اپنے  کامیڈی شو  "دی کپل شرما شو "میں نہیں بلایا۔"

 عامر خان نے بتایا کہ  "میں آج کل کام کم کررہا ہوں، فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا ہوں اور اب میں  ہر رات کو کچھ نہ کچھ ضرور دیکھتا ہوں، سونے سے پہلے کپل کا شو دیکھتا ہوں، اس شو کو دیکھتے ہوئے  میں ان کا فین ہوچکا ہوں، کپل کے شو  نے  میری شاموں کو رنگین بنا دیا ہے ۔"

عامر خان نے ساتھ ہی کپل سے  شکوہ بھی کیا کہ  "آپ نے اب تک اپنے شو میں مجھے مدعو کیوں نہیں کیا؟"اس پر  کپل  نے واضح کیا کہ "جس دن عامر  میرے شو میں آئیں گے، میرے شو کی خوش قسمتی کا دن ہوگا، میں نے کئی بار عامر خان کو شو کیلئے دعوت دی لیکن انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ابھی جارہا ہوں، بعد میں ملتا ہوں اور  پھر عامر خان  اس کے 3 سالوں بعد ملاقات کرتے ہیں۔ "

کپل کی وضاحت پر عامر خان نے بتایا کہ" میں اب  100 فیصد آؤں گا،  میں  آپ کے شو میں اس لیے بھی نہیں آتا کہ مجھے آپ ہر بار  فلم ریلیز کے وقت بلاتے ہیں، آپ مجھے انٹرٹینٹمنٹ کیلئے بلائیں تو میں ضرورآؤں گا۔"