فلم ’جوائے لینڈ‘ کی اداکارہ علینہ خان نے’مِس ٹرانس پاکستان 2023‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

Jun 02, 2023 | 15:21:PM
 پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی اداکارہ علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی اداکارہ علینہ خان نے مِس ٹرانس پاکستانی 2023 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

اداکارہ نے اپنے مستقبل اور تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس کمیونٹی کے سامنے مس ٹرانس کا تاج پہننا بہت اچھا لگا کیونکہ یہ پلیٹ فارم ہماری آواز ہیں۔ جس کے ذریعے ہم اپنی نمائندگی دنیا کے سامنے کرتے ہیں، یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے’۔

علینہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن پر لکھا کہ ’31 مئی 2023 ایک یادگار رات ہے، جہاں مجھے تاج پہنایا گیا، یہ میری زندگی کا بہترین لمحہ تھا، مجھے مس ٹرانس پاکستان 2023 کا ٹائٹل ملا ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Alina Khan (@onlyalinakhan)

اداکارہ نے اپنے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ مختلف کیٹیگریز میں حصہ لینے والی دیگر خواتین بھی موجود تھیں اور میں صرف ٹرانس کمیونٹی کی نمائندگی کررہی تھی، مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل حاصل کرکے اپنے کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مس ٹرانس پاکستان کا انعقاد پہلی بار 2021 میں سونیا احمد نے کیا تھا اور پہلی بار شریا رائے کو مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنایا گیا تھا۔ مس ٹرانس پاکستان کا انعقاد پہلی بار 2021 میں سونیا احمد نے کیا تھا اور پہلی بار شریا رائے کو مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنایا گیا تھا۔

یہ ملک میں ٹرانس جینڈر خواتین کے لیے منعقد کیا گیا پہلا مقابلہ ہے اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستانی ٹرانس جینڈر خواتین بیرون ملک جاکر اپنے ملک کی نمائندگی بھی کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ منشا پاشا کی اپنے شوہر کے اغوا پر عوام سے آواز بلند کرنے کی اپیل 

رواں سال یہ تقریب ایک روزہ قبل (31 مئی)کو منعقد ہوئی جہاں مس پاکستان، مسز پاکستان، مس ٹرانس پاکستان، مس پاکستان اوورسیز، مس پاکستان یونیورسل، مس پاکستان گلوبل، مس پاکستان یونیورس اور مس پاکستان سپریم کا انتخاب کیا گیا۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر خوب پذیرائی سمیٹنے والی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ میں پاکستانی کی پہلی ٹرانس اداکارہ علینہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔