کمرے میں داخلے کی شر ط کے بعد صبا قمر کا ایک اور حیرت انگیز بیان

Jun 02, 2021 | 23:28:PM
کمرے میں داخلے کی شر ط کے بعد صبا قمر کا ایک اور حیرت انگیز بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمرکاکہناتھا کہ اگر کسی اچھے پراجیکٹ پر کام کرنے کو ملا توسر بھی منڈوا سکتی ہوں،اس حوالے سے ساتھی اداکاروں سے رائے بھی لی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اپنی منفرد اداکاری کی بدولت انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا الگ ہی مقام بنایا اور اپنی مقبولیت میں مزید اضافہ کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں، گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں شرکت پر ان سے میزبان نے دلچسپ سوالات کئے اور ان کے مستقبل کے بارے میں پوچھا کہ وہ اب کس ڈرامے میں کام کرنے والی ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:صا رفین کی علیزے شاہ کے مغربی لباس پر تنقید۔۔ گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آگئیں
میزبان کوجواب دیتے ہوئے اداکارہ صبا قمر کا کہناتھا کہ کسی اچھے پراجیکٹ سے آفر آئی تو ضرور کروں گی اس کے لئے مجھے سر بھی منڈوانا پڑا تو یہ کام بھی کروں گی، اس حوالے سےساتھی اداکاروں سے فون پر رائے بھی لی۔ جس پر اداکار عدنان صدیقی ، مہوش حیات اور سرمد کھوسٹ نے رضا مندی کا اظہار کیا جبکہ اداکار بلال اشرف نے اداکارہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر وہ کوئی ہالی ووڈکا بڑا پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں تو وہ لازمی اس آپشن کا انتخاب کریں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں انسٹاگرام سٹوری پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنے کمرے میں داخل ہونے والوں کےلئے شرائط رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:کسی کو کوئی پسند ہے تو پھر شا دی کی کیا ضرورت ۔۔ملا لہ کی عجیب وغریب منطق