جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،ایک جوان شہید

Jun 02, 2021 | 22:47:PM
جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،ایک جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے کنی گرام میں چیک پوسٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں لانس نائیک وقاص احمد شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید لانس نائیک وقاص احمد کا تعلق کراچی سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد کی ملاقات