آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد کی ملاقات

Jun 02, 2021 | 18:01:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری وفد نے ملاقات کی، قطر کے وفد کی قیادت چیئرمین پاک قطر تکافل کمپنی شیخ علی عبداللہ ثانی الثانی نے کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں قطر کے تعاون کو سراہا،قطری وفد نے خطے میں تنازعات سے بچاﺅ کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا،قطری وفدنے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کااظہارکیا،قطری وفد نے خطے میں تصادم روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ہونگے یا نہیں ؟ شفقت محمود نے اہم اعلان کردیا