امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے پر اسلحہ دینے کا اعلان

Jun 02, 2021 | 22:25:PM
امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے پر اسلحہ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) امریکا میں لوگوں کو کورونا ویکسین لگوانے کیلئے طرح طرح کے لالچ دیئے جا رہے ہیں۔ کوئی ریاست لوگوں کو لاٹری ٹکٹ دے رہی ہے تو کوئی امیوزمنٹ پارک کے ٹکٹ دے رہی ہے لیکن ریاست مغربی ورجینیا نے لوگوں کو اسلحہ دینے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فوربز کے مطابق ریاست مغربی ورجینیا کے حکام نے کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کیلئے انعامی سکیم متعارف کروائی ہے جس کے تحت پانچ شکار کرنے والی رائفلز اور پانچ شاٹ گنز انعام میں دی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے قرعہ اندازی 20 جون کو فادرز ڈے پر ہوگی۔
کورونا ویکسین کی ایک ڈوز لینے والے شہری اس قرعہ اندازی کیلئے خود کو رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویکسین لگوانے والا ایک خوش نصیب ایک ملین ڈالر کا انعام بھی حاصل کرسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:میاں بیوی لڑائی کے دوران بالکونی سے نیچے آ گرے