میاں بیوی لڑائی کے دوران بالکونی سے نیچے آ گرے

Jun 02, 2021 | 22:01:PM
میاں بیوی لڑائی کے دوران بالکونی سے نیچے آ گرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میاں بیوی میں چھوٹے موٹے جھگڑے تو معمول کی بات ہے لیکن حال ہی میں ایک جوڑے کی جھگڑے کے دوران بالکونی سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں پیش آیا جب اولگا اور یوو جینی نامی میاں بیوی میں کسی مسئلے کے باعث آپس میں لڑ پڑے، لڑائی نے اس وقت شدت اختیار کی جب دونوں میں ہاتھا پائی کی شروعات ہوئی۔
یہ جوڑا لڑائی کرتے ہوئے گھر کی بالکونی میں آگیا جو زمین سے 25 فٹ کی بلندی پر تھی، جھگڑے کے دوران توازن برقرار نا رکھنے کے سبب دونوں بالکونی کی ریلنگ ٹوٹنے کے باعث نیچے آگرے جس کا منظر ایک راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات کا حتمی شیڈول تیار