پی ٹی آئی کا آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )نے آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انتخابات کا بائیکاٹ کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، آزاد کشمیر میں پہلے بحران کا حل، پھر انتخابات ہوں،کشمیری عوام کے حقوق پر سیاست نہیں کریں گے، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات حل کیے جائیں۔
پی ٹی آئی نے انتخابی شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی انتخابی ماحول فراہم کیا جائے، سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں، آزاد اور منصفانہ انتخابات تک انتخابی عمل میں شریک نہیں ہوں گے۔
پارلیمانی بورڈ نے تمام ٹکٹ سفارشات فوری معطل کردیں،اس کے علاوہ ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق تمام اقدامات مؤخر کر دیئے گئے،تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشمیری عوام کے جمہوری حقوق کی حمایت جاری رہے گی، بحران کے حل تک انتخابی مہم نہیں چلائیں گے، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں، انتخابات سے زیادہ کشمیری عوام کے مسائل اہم ہیں۔