اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق رانا ثنااللہ کا اہم بیان

Jul 02, 2026 | 20:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم کے مشیر و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اہم شخصیت سے بات ہوئی ہے جبکہ وزیر اعظم نے بھی پی ٹی آئی کو باربار مذاکرات کی دعوت دی ہے۔  
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیرِ وزیر اعظم و سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے اہم شخصیت  سے بات ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ میری پی ٹی آئی کے 2 دوستوں سے بات چیت ہوئی ہے،پی ٹی آئی کے دوستوں کو کہا کہ بات چیت کیلئے وفد تشکیل دیں،انہوں نے کہا اچھا ٹھیک ہے ہم بتائیں گے۔

راںا ثنا اللہ کے مطابق میں نے پی ٹی آئی کے رہنماوں سے  کہا بتائے کب کا وقت طے کرے ،آگے بڑھنے کیلئے پہلے تعین کرنا ضروری ہے تاہم انہوں نے باقاعدہ  نہیں بتایا کیا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے تیارہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو 4 بار بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی ہے، وزیر اعظم بجٹ اجلاس کے دوران  چھوتے بار اپوزیشن بنچز پر جاکر ان سے ملے۔ 

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ جب تک سیاستدان نہیں بیٹھیں گے معاملات حل نہیں ہوں گے۔