باغبانپورہ سکول حادثہ؛ غیر قانونی سمر کیمپس کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر معطل
کیپشن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنیدریاض)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سکول حادثے پر غیر قانونی سمر کیمپس کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کو معطل کر دیا گیا۔
سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود کاکہنا تھا کہ سید بلال کاظمی کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ۔ اپنی مدعیت میں سکول انتظامیہ اور ٹھیکے دار کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ۔ پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
سکول ایجوکیشن اتھارٹی کاکہناتھا کہ خاتون اے ای او کو بھی معطل کردیا گیا ،ایلمنٹری ویمن ونگ کی اے ای او طاہرہ نذیر کو بھی فوری معطل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات؛استحکام پاکستان پارٹی نے بازی پلٹ دی،سابق وزیراعظم سمیت متعدد شخصیات علیم خان کے قافلے میں شامل