پیپلز پارٹی باغ غربی میں امیدوار سامنے لے آئی، مبشر اعجاز کو ٹکٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آزاد کشمیر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے انتخابی اتحاد کے ابتدا میں ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ارینجمنٹ میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارتی نے ایل اے 14 غربی باغ دھیرکوٹ کیلئے پارٹی کا ٹکٹ تبدیل کر دیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے ایل اے 14 غربی باغ دھیرکوٹ سے راجہ مبشر اعجاز کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر راجہ مبشر اعجاز کو زرداری ہاؤس اسلام آباد بلایا گیا اور پارلیمانی بورڈ کی سینئیر رکن فریال تالپور نے ان کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا۔
راجہ مبشر اعجاز پیپلز پارٹی پونچھ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
راجہ مبشر اعجاز نے ٹکٹ جاری ہونے پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان نئی مشاورت کے بعد ٹکٹ ان کو دینے کا متفقہ فیصلہ ہوا۔
راجہ مبشر اعجاز نے بتایا کہ کل ہی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔